مرغی کا گوشت 45روپے فی کلو مہنگا

لاہور(پاکستان امیج)لاہور، پشاور، ملتان میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لاہور میں زندہ مرغی کے نرخ میں 26 روپے کلو اضافہ جبکہ گوشت کی قیمت میں 38 روپے کا اضافہ ہوا ہے،لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا فی کلو تھوک ریٹ 354 روپے جبکہ پرچون ریٹ 368 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کے نرخ 533 روپے کلو مقرر کئے گئے ہیں، انڈے فی درجن 251 روپے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 328 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 342 روپے کلو تھا، گوشت کی فی کلو قیمت 495 روپے کلو تھی۔

ادھرملتان میں زندہ مرغی کے نرخ میں 32 روپے کلو جبکہ گوشت کی قیمت میں 45 روپے کلو اضافہ ہوا ہے، ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 354 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 368 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ برائلر مرغی کے گوشت کے نرخ 530 روپے کلو مقرر کیے گئے ہیں جبکہ انڈے 241 روپے درجن ہیں۔

گزشتہ روز ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 322 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 336 روپے کلو تھا، گوشت کی فی کلو قیمت 485 روپے کلو تھی جبکہ انڈے 238 روپے درجن تھے۔

دوسری جانب پشاور ایک ہفتے کے دوران مرغی کے نرخوں میں 85 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کے فی کلو نرخ 355 سے بڑھ کر 440 روپے ہو گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *