مرغی کا گوشت مزید مہنگا، فی کلو قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیے

لاہور(پاکستان امیج)عام انتخابات کے بعد بھی ملکی معیشت میں اتار و چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی کےشاکس جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں7روپے فی کلو اضافہ ہو گیا،حالیہ اضافے کے بعد برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 619 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 406 اور پرچون ریٹ 422روپے کلو ہوگیا۔

دوسری جانب فارمی انڈے 237 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں،انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 6990 روپے ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *