مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

لاہور(پاکستان امیج)مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، مرغی کی فی کلو قیمت 15 روپے بڑھ گئی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لاہور میں سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے کلو اور پرچون ریٹ 353 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

اس طرح گزشتہ روز کی نسبت مرغی کے فی کلونرخ میں پندرہ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، انڈے بھی مزید چار روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔

انڈوں کی فی درجن قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز فی درجن انڈوں کی قیمت 229 روپے تھی۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 219 روپے مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *