مردان (پاکستان امیج)مردان میں فائرنگ کر کے ایک شخص اور اس کی دو بیویوں کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سعیدآباد باجوڑ وکورونہ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص اور اس کی 2 بیویاں جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image