مردان، کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق

مردان(پاکستان امیج)لوند خوڑ کے علاقے میں کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو، میڈیکل ٹیم، ڈیزاسٹر گاڑی اور ایمبولینسز پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد کے ساتھ، زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لوند خوڑ اسپتال منتقل کر دیا۔

جاں بحق افراد میں 60 سالہ شاہ وزیر اور ان کی زوجہ شامل ہیں جبکہ 18 سالہ صدیق ولد شاہ وزیر زخمی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *