کراچی(پاکستان امیج)سابق صدر آصف زرداری نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں جیت پراظہار تشکر کرتے ہوئے سندھ کے دل کراچی نے بھی ’’جئے بھٹو‘‘ کا نعرہ لگا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آصف زرداری نے ضمنی انتخابات میں فتح پر پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ کی کامیابی اہل کراچی کا مخالفین کیلئے خاص پیغام ہے، پیپلزپارٹی کا ہر کارکن بینظیر شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کردے،سابق صدر کاکہناتھا کہ 8فروری کا سورج بلاول بھٹو کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہو گا،عوام کی مشکلات کے دن کم رہ گئے، پیپلزپارٹی مسائل ختم کریگی۔
Pakistan Image