مرتضیٰ وہاب ابراہیم حیدری سے بلا مقابلہ یوسی چیئرمین منتخب

کراچی (پاکستان امیج) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یونین کونسل سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت براہ راست میئربننے پر امیدوار کو 6 ماہ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑنا پڑے گا۔چیئرمین ضلع کونسل بننے کی صورت میں بھی امیدوار کو چھ ماہ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑنا پڑے گا۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب براہ راست میئر منتخب ہوتے تھے اور اب وہ ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یونین کونسل سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔مرتضیٰ وہاب کے چیئرمین یونین کونسل منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *