مراکش میں زلزلے سے تباہی،متاثرین کی امداد کے لیے سٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی میدان میں آگئے

رباط (پاکستان امیج) مراکش میں زلزلے کی تباہ کاری کے بعد امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی میدان میں آگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا ہے، مراکش شہر میں رونالڈو کا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کوپناہ فراہم کر رہا ہے۔رونالڈو کا ہوٹل 4 اسٹار ہے جس میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ مراکش میں جمعےکی رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زلزلے سے زخمیوں کی تعداد 2059 ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *