اسلام آباد (پاکستان امیج ) سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق احکامات پر عملدرآمد اور غور و خوض کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس 18 جولائی کو طلب کر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس صبح 11 بجے الیکشن کمیشن آفس میں ہوگا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور لیگل ونگز کے حکام بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں ا±س پر عملدرآمد کے مختلف پہلوو¿ں پر بھی غور کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image