مخدوم علی خان صاحب کیا آپ کیس کو طویل کرنا چاہ رہے تھے، چیف جسٹس پاکستان کا حکومتی وکیل سے استفسار

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے حکومتی وکیل سے استفسار کیا کہ مخدوم علی خان صاحب نیب ترامیم کا کیس اتنا لمبا عرصہ کیوں چلا تھا، کیا آپ کیس کو طویل کرنا چاہ رہے تھے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نیب ترامیم کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کررہا ہے،جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس اظہر رضوی بنچ کا حصہ ہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف درخواست کب دائر ہوئیَ؟مخدوم علی خان نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست 4جولائی 2022کو دائر ہوئی،سپریم کورٹ والی درخواست کو نمبر 6جولائی 2022کو لگا، سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت 19جولائی 2022کو ہوئی،جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کل کتنی سماعتیں ہوئیں،وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ کل 53سماعتیں ہوئیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ 1999میں نیب قانون بنانے میں کتنا وقت لگا تھا،اٹارنی جنرل نے کہاکہ مارشل لا کے فوری بعد ایک ماہ کے اندر نیب قانون بن گیا تھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یہ تو بڑا تعجب ہے کہ نیب ترامیم کیس 53سماعتوں تک چلایا گیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ مخدوم علی خان صاحب نیب ترامیم کا کیس اتنا لمبا عرصہ کیوں چلا تھا،چیف جسٹس نے مخدوم علی خان سے سوال کیا کہ کیا آپ کیس کو طویل کرنا چاہ رہے تھے، وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ زیادہ وقت دلائل میں درخواست گزار نے لیا،میرے علاوہ بہت سے وکلا نے دلائل دیئے تھے،ہم تو چاہتے تھے کیس جلد ختم ہو، نیب ترامیم کالعدم قرار دیتے وقت حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا گیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ 1999میں نیب قانون بنانے میں کتنا وقت لگا تھا،اٹارنی جنرل نے کہاکہ مارشل لا کے فوری بعد ایک ماہ کے اندر نیب قانون بن گیا تھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یہ تو بڑا تعجب ہے کہ نیب ترامیم کیس 53سماعتوں تک چلایا گیا،چند ترامیم سے متعلق کیس سننے میں اتنا زیادہ عرصہ کیوں لگا دیا،مخدوم علی خان نے کہاکہ کیس قابل سماعت ہونے کی بجث میں ہی کافی وقت لگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *