مخالف گروپوں میں اندھا دھند فائرنگ، 4 افراد لہولہان، خاتون دم توڑ گئی

راولپنڈی (پاکستان امیج) راولپنڈی میں مخالف گروپوں کے مابین آمنے سامنے فائرنگ کے نیتجے میں خاتون جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق زمین کا تنازع خاتون کی جان نگل گیا، سنگرال میں زمین کے دیرینہ جھگڑے پر دو گروپوں کے مابین بندوقیں نکل آئیں، پھر فائرنگ ہوئی تو 5 افراد لہولہان ہو گئے جن میں سے خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔

پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *