محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی ضلع بھکر میں کارروائی، شکار میں استعمال ہونے والی 8 کونجیں برآمد

بھکر(پاکستان امیج)محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی دریائے سندھ سے ملحقہ ایریا دریا خان ضلع بھکر میں کارروائی کرتے ہوئے شکار میں استعمال ہونے والی 8 کونجوں کو برآمد کرلیا، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کا پنجاب بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے، محکمہ وائلڈ لائف نے ضلع بھکر کے علاقے دریا خان میں کارروائی کرتے ہوئے شکار میں استعمال ہونے والی 8 کونجوں کو برآمد کرلیا، جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان اپنا سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق چیف وائلد لائف رینجرز پنجاب کو گونجوں کا شکار کرنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ سرگودھا ریجن کی فیلڈ فارمیشن اور سپیشل اسکواڈ کو دریا خان روانہ کیا گیا۔غیر قانونی طور پر گونجوں کا شکار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ٹیم کو دیکھتے ہی شکاری اپنا سامان چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ وائلڈ لائف ٹیم نے شکار میں استعمال ہونے والی 8 گونجوں کو برآمد کر لیا۔ اہلکاروں نے شکاریوں کی کمین گاہ کو جلا دیا۔ جبکہ شکار کا سامان ضبط کر لیا گیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق 8 گونجوں کو سائبیریا ہجرت کرنے والی دیگر گونجوں کے شکار کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ملزمان کے خلاف نئے قوانین کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا جا رہا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کےحکام نے بتایا کہ وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق گونج ایک تحفظ شدہ جنگی حیات ہے۔ اس کو رکھنا، پکڑنا اور شکار میں استعمال کرنا خلاف قانون ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *