محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد اورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اوربلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے دیر، چترال ، کرم، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی توقع ہے جبکہ سندھ اوربلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیرمیں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *