محکمہ موسمیات کی مزید بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی

لاہور(پاکستان امیج)لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات کو تیز آندھی اور بارش نے گرمی کی شدت کم کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کےمختلف مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے،مری،گلیات،راولپنڈی میں تیزہواؤں کےساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے،چترال،دیر،سوات اورایبٹ آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔

دوسری جانب مانسہرہ،ہری پور،کوہستان،شانگلہ، بونیرمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، ژالہ باری کی توقع ہے،مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ،ہنگو، لکی مروت میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش، ژالہ باری کا امکان ہے۔

باجوڑ،مہمند،کرک، خیبر، پشاور میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے،اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،گجرات میں تیزہواؤں کےساتھ بارش ژالہ باری کا امکان ہے،گوجرانوالہ،حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورژالہ باری کی توقع ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خوشاب،سرگودھا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ژالہ باری کا امکان متوقع ہے۔

میانوالی،ڈی جی خان اورگردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، ژالہ باری کی توقع ہے سکھر، گھوٹگی، شکارپور،جیکب آباد،لاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے،شہید بینظیر آباد، خیرپوراور گردونواح میں تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *