محکمہ موسمیات کی دسمبرمیں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی

اسلام آ باد (پاکستان امیج) محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔ دسمبرمیں موسم اور بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دسمبرمیں بارشوں کے ایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں،فوگ یا سموگ میں کمی نہیں آئے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کچھ عرصے سے دسمبر میں معمول سے کم بارشیں ہو رہی ہیں۔صبح کے درجہ حرارت میں کولڈ ونڈ کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہو رہی ہے،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزیدکم ہوگا۔ ملک میں خشک سردی نے ڈیرے جما رکھے ہیں اور ہرکوئی بے صبری سے بارشوں کی امید لگائے بیٹھا ہے لیکن بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے میں ہی نہیں آ رہا۔ خشک سردی کی وجہ سے نزلہ زکام کے امراض میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *