محکمہ موسمیات کی آج سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے(آج) 27جنوری سے ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کردی،محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوئی ہیں جو 27سے 31جنوری تک ملک کے بالائی علاقوں میں موجود رہیں گی.

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج سے گلگت بلتستان کشمیر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، 27سے 31جنوری تک چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ اور بنوں میں وقفے وقفے سے ہلکی و درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے،28اور 29جنوری کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وفقے سے ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے ، 30اور 31جنوری کو گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، سرگودھا میں ہلکی و درمیانی بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے.

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات، ناران میں برف باری سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا خدشہ ہے، برفباری کے پیش نظر سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،بارشوں کی پیش گوئی کے بعد پنجاب ،خیبر پختونخوا کے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *