محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے تیز بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے تیز بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 27مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے،مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا، محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 27سے 31مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، مری ،گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 29اور 30مارچ کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *