محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے، چودھری پرویزالٰہی

لاہور(پاکستان امیج)مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کا محمود خان اچکزئی سے اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور کہاکہ محمود خان اچکزئی ایک سینئر اور قابل احترام پارلیمنٹرین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے، ان کی قیادت میں اپوزیشن ایک مضبوط اور مثبت تعمیری کردار ادا کرے گی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی تقرری جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *