محمد کیف کے متنازعہ بیان پر ڈیوڈ وارنر کا کراراجواب

کینبرا(پاکستان امیج)بھارتی کھلاڑی محمد کیف کے متنازعہ بیان پر ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلین ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کا ردِ عمل بھی سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے محمد کیف پسند ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ پیپر پر کیا ہے۔‘انہوں نے سابق انڈین کرکٹر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بات صرف یہ ہے کہ آپ کو اس دن پرفارم کرنا پڑتا ہے جس دن اس کی ضرورت ہے اور اسی لیے اسے ہم فائنل کہتے ہیں۔‘ڈیوڈ وارنر نے محمد کیف کو پیغام دیا کہ ’یہی کھیل ہے۔ 2027 ہم آ رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کی جیت کے بعد محمد کیف کا کہنا تھا کہ وہ نہیں مانتے کہ دنیا کی بہترین ٹیم نے میگا ایونٹ جیتا ہے۔سٹار سپورٹس پر بات کرتے ہوئے محمد کیف کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی نہیں مان سکتا کہ ایک بہترین ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا ہے۔ انڈیا کی ٹیم پیپر پر ایک بہترین ٹیم ہے۔‘

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *