محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں بڑی غلطی کی نشاندہی کر دی

لاہور (پاکستان امیج )فاسٹ بولر محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی بتادی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں فاسٹ بولر محمد عامر نے اسٹیج پر کھڑے ہوکر سمجھایا کہ شاہین انجری کے بعد سے اب تک کیا غلطی کررہے ہیں، اسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

پروگرام میں شامل سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر کے خلاف بہتر گیند کرتے ہیں اس لیے انہیں کامیابی ملتی ہے لیکن دائیں ہاتھ کے بیٹر کے خلاف انہیں وہ سوئنگ نہیں مل رہا جو پہلے ملا کرتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بولنگ ایکشن میں تھوڑے ردوبدل کی ضرورت ہے، شاہین کے بولنگ ایکشن پر کوچز کو توجہ دینی چاہیے تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *