محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ سنا دیا

لاہور (پاکستان امیج) فاسٹ بولر محمد عامر کی قومی سکواڈ میں واپسی کے امکانات ہیں جس کے بعد وہ کاؤنٹی کرکٹ سیزن کے شروعات کے میچز میں ڈربی شائرکلب کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ میں محمد عامر کا ڈربی شائر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ ڈربی شائر نے محمد عامر کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔محمد عامر نے بھی ڈربی شائر اور کلب کے ہیڈ آف کرکٹ مکی آرتھرکا شکریہ ادا کیا ہے۔ڈربی شائرکا کہنا ہے کہ محمد عامر کی غیر موجودگی کی صورت میں کلب اوورسیز کھلاڑی کی تلاش کر رہا ہے، محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ان کا پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہونےکا امکان ہے۔

ہیڈ آف کرکٹ ڈربی شائر مکی آرتھر کا کہنا ہےکہ سیزن کے شروعات سے عین پہلے یہ مایوس کن ہے لیکن ہم محمد عامرکے فیصلے کی قدرکرتے ہیں، ڈربی شائر کلب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد عامر کی واپسی کا خواہاں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *