محمد عامر نے امریکہ کیخلاف میچ سے قبل اہم بیان جاری کر دیا

نیویارک (پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ ہمیشہ بڑا چیلنج ہوتے ہیں، ہم ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار رہتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس کیلئے پر امید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں امریکا کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈیلس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں جیتنے آئے ہیں، ہمیں ہر میچ جیتنا ہے۔محمد عامر نے کہا کہ موسم ہمارے قابو میں نہیں، ہمیں ہر صورتحال کو دیکھنا ہے، ذہنی طور پر ہم تیار ہیں۔

شاداب اور اعظم کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ دونوں کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہے، وہ اپنے دن یکطرفہ میچ جیتا سکتے ہیں،ان دونوں کو ایک فارم میں آنے کیلئے اچھا میچ چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بطور سینیئر پلیئر ٹیم جو ذمہ داری دیتی ہے وہ پوری کرنا ہوتی ہے، خواہش ہے کہ یہاں اچھا پرفارم کروں، نسیم، حارث، شاہین چار سال سے اچھا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کل میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *