محمد عامر آئرلینڈ کیلئے روانہ ہو گئے، پہلا میچ کھیل سکیں گے یا نہیں؟

لاہور(پاکستان امیج)فاسٹ بولر محمد عامر آئرلینڈ کیلئے ویزہ جاری ہونے کے بعد آج صبح ڈبلن روانہ ہو گئے،فاسٹ باولر محمد عامر صبح ساڑھے تین بجے کی فلائٹ سے ڈبلن کیلئے روانہ ہوئے۔

محمد عامر ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے، لیکن پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کے سلیکشن پر غور کئے جانے کا امکان نہیں۔تاہم فاسٹ باولر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیلئے دستیاب ہوں گے۔

محمد عامر کی روانگی ویزا بروقت نہ ملنے کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی تھی ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری ہوا۔ آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے بعد پاکستان ٹیم 22 ۔ 25 ۔ 28 اور 30 مئی کو کھیلے جانے والے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے 15 مئی کو لیڈز پہنچے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *