محمد رضوان کی بجائے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان کیوں بنایا گیا؟ محمد عامر نے اندر کی خبر دیدی

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کپتان نہ بنائے جانے سے متعلق کہا ہے کہ کپتانی کیلئے شاہین شاہ کو رضوان پر ترجیح دینے کی وجہ پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کا 2مرتبہ ٹائٹل جیتنا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ محمد رضوان کو کپتان کیوں نہیں بنایا گیا؟ اس پر عماد وسیم نے کہا کہ یہ بورڈ کا اپنا فیصلہ ہے اس کیلئے ہمیں کوئی علم نہیں۔سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ آپ کا سوال بہت دلچسپ ہے لیکن اس بات کیلئے اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ بورڈ نے کیا سوچ کر پلاننگ کی لیکن میرے خیال میں رضوان پر شاہین کو ترجیح لاہور قلندرز کے دو بار کے ٹائٹل پر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بطور کپتان شاہین کو کپتان بنائے جانے کے فیصلے تک لاہور قلندر نے کوئی ٹائٹل نہیں جیتا تھا لیکن شاہین کے 2 سال کپتانی کرتے ہی دونوں سالوں کا ٹائٹل لاہور نے ہی جیت لیا۔بھارت کی ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کو کرکٹرز نے ہوم ایڈوانٹج قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کھلاڑی اپنی ہوم کنڈیشن سے اچھے سے واقف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پے درپے کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *