محمد رضوان کو کپتان کے طور پر دیکھنا چاہتا تھا ، شاہین غلطی سے کپتان بن گیا، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانےکی خواہش کا اظہار کردیا۔آسٹریلیا میں ایک تقریب کے دوران شاہد آفریدی نے محمد رضوان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ محمد رضوان اپنےکھیل پر ہر وقت فوکس کرتے ہیں،کون کیا کر رہا ہے؟محمد رضوان کوکسی سےکوئی غرض نہیں ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی اپنے کھیل پر توجہ مجھے بہت پسند ہے۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں چاہتا تھا کہ رضوان ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنے لیکن غلطی سے شاہین کپتان بن گیا۔شاہد آفریدی کی بات سن کر ان کے داماد اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور رضوان سمیت تقریب میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *