محمد رضوان کا آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ میں کارکردگی سے متعلق مشور ے پر مداح کو تلخ جواب، ویڈیو وائرل

میلبورن (پاکستان امیج )قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی 2 روزہ پریکٹس میچ میں شائقین سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان میچ کے اختتام پر شائق کرکٹر سے سوال کرتے ہیں کہ پہلے میچ میں آپکو کیوں ڈراپ کیا گیا، میلبرن ٹیسٹ میں آپ کھیلیں گے یا سرفراز احمد؟ جس پر وکٹ کیپر نے جواب دیا کہ کپتان شان مسعود آئے گا تو ان سے سوال کیجئے گا۔

ایک شائق نے 5 دن پورے کھیلنے کا مشورہ دیا تو رضوان نے انہیں یہ کہہ کر خاموش کروادیا کہ ’’آپ آجائیں آپکو کھلا دیتے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پرتھ ٹیسٹ میچ میں آرام کروایا گیا تھا جبکہ انکی جگہ سابق کپتان اور سینئیر کرکٹر سرفراز احمد کو موقع دیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *