محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

ویلنگٹن (پاکستان امیج) نیوزی لینڈ کےہاتھوں پہلے ون ڈے میچ میں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہناتھا کہ ہمارے مڈل آرڈر میں کچھ نئے کھلاڑی تھے اور یہ مشکل تھا کیونکہ وہ چیلنجنگ کنڈیشنز میں کھیل رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ جس طرح ہم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا، ہم نے اچھے ارادے کے ساتھ کھیلا۔ جب آپ ہدف کے قریب پہنچتے ہیں تو دباؤ بڑھ جاتا ہے، تین سے چار اوورز نے موومنٹم تبدیل کر دیا۔ وکٹ شروع میں اچھی نہیں تھی، بیٹنگ کرنا مشکل تھا، چیپمین نے شاندار بیٹنگ کی اور اچھے رنز بنائے۔ ہمیں مزید بہتری لانے اور ٹاس کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے مڈل آرڈر میں کچھ نئے کھلاڑی تھے اور یہ مشکل تھا کیونکہ وہ چیلنجنگ کنڈیشنز میں کھیل رہے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میچ میں 73 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑاہے تاہم ا س میچ بابراعظم کی کارکردگی بہتر رہی جہوں نے 78 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ سلمان آغا نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز بنائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *