محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،بلامقابلہ امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمدہوئی،وفاقی وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،محسن نقوی نے جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پرمولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے مولانا عبدالغفور حیدری کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پربھی مبارکباد دی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں رہنماؤں کو گلدستے پیش کئے،محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفورر حیدری کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہاکہ پارلیمان کی بالادستی کیلئے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے،مولانا فضل الرحمان زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں،مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے،مولانا فضل الرحمان کی اپنی جماعت اور پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *