لاہور(پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔
محسن نقوی کے ساتھ سلیکٹر عاقب جاوید ،محمد رضوان اور سلمان علی آغا بھی لاہور پہنچے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے اسلام آباد میں مختلف اجلاسوں میں ملاقاتیں اور مشاورت کی۔ عاقب جاوید، محمد رضوان اور سلمان علی آغا بھی اجلاسوں میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق آج سہ پہر پریس کانفرنس میں وائٹ بال ٹیموں اورکپتان کا اعلان کیاجائےگا۔ محمد رضوان اور سلمان آغا کوذمہ داریاں سونپی جا نے کا امکان ہے۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image