مجھ پر موٹر سائیکل چوری، اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بھاگنے کا مقدمہ بنایا گیا: صنم جاوید

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ مجھ پر پولیس والے سے موٹر سائیکل چوری کرنے اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بھاگنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

سرگودھا میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں میں حاضری لگوا کر بھاگتے ہیں کہ کہیں پولیس نئے مقدمے میں گرفتار نہ کر لے۔

انہوں نے کہا کہ ویسے بھی ہمیں احتجاج کر کے احتجاج کی عادت ہو گئی ہے، ہم جیل سے باہر آ کر بھی جیل میں ہیں۔

صنم جاوید نے کہا کہ ہم وہ قوم ہیں جنہوں نے 75 سال میں پہلی مرتبہ انہیں ٹکر دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں بسوں پر تصویریں لگا دینے سے بی بی کی کارکردگی ثابت نہیں ہوتی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *