مجھے یا میری فیملی کو نقصان پہنچا تو (ن) لیگ کی قیادت ذمہ دار ہو گی، آصف کرمانی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سابق سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ فون پر دھمکی دی گئی ہے، (ن) لیگ کے خلاف بیان دے کر اچھا نہیں کر رہا، مجھے یا میری فیملی کو نقصان پہنچا تو( ن) لیگ کی قیادت ذمہ دار ہو گی۔

“جیو نیوز “کے مطابق اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ دھمکی سے نہیں ڈرتا، قانونی چارہ جوئی کروں گا، مہنگائی، غربت کے خلاف اور مڈل کلاس نوجوانوں کےحق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔( ن) لیگ اپنے کارندوں اور اجرتی غنڈوں کو لگام دے۔

خیال رہے کہ نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے جولائی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے خود کو مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات سے علیٰحدہ کرچکا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *