مجھے کبھی محسوس نہیں ہواکہ میں شاہ رخ خان جیسا دکھائی دیتا ہوں: ساحر لودھی

لاہور (پاکستان امیج )اداکار اور میزبان ساحر لودھی نے حالیہ انٹرویو میں اس تاثر کی تردید کی ہے کہ ان کی شکل بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سے مشابہت رکھتی ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران ساحر لودھی نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ وہ شاہ رخ خان جیسے دکھتے ہیں۔انٹرویو کے دوران میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں ساحر لودھی کا چہرہ اب شاہ رخ خان جیسا لگتا ہے اور انٹرویو کے دوران انہیں یہ مشابہت دیکھ کر حیرت ہوئی۔ میزبان نے پوچھا کہ کہیں انہوں نے کوئی سرجری تو نہیں کروائی، جس پر ساحر لودھی نے قہقہہ لگاتے ہوئے اس بات سے انکار کیا کہ انہوں نے کبھی کوئی سرجری کروائی ہے۔

ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی شخصیت سے متعلق کبھی کوئی الجھن نہیں رہی، البتہ اگر کسی اور کو ایسی الجھن ہو تو وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان نہیں ہیں، البتہ ان سے ایک ملاقات کے دوران تقریباً دو گھنٹے گفتگو ہوئی تھی، جس میں انہوں نے محسوس کیا کہ شاہ رخ ایک شاندار فنکار اور بہترین انسان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دنیا کو لگتا ہے کہ ان کی شکل شاہ رخ خان سے ملتی ہے تو وہ اس پر کچھ نہیں کرسکتے، کیونکہ وہ ساحر لودھی ہیں اور ہمیشہ اپنی شناخت کے ساتھ ہی رہنا پسند کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *