مجھے نہیں پتہ برف پگھلی ہے یا نہیں، شاہ محمود قریشی نے یہ بات کس کو کہی؟

اسلام آباد (پاکستان امیج) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ برف پگھلی ہے یا نہیں، 39 سال میں ایک پرچہ میرے خلاف درج نہیں ہوا، محض ایک سال میں دہشت گرد بنا دیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت پیش کیا گیا۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ 1971 میں پاکستان کو ٹوٹتے دیکھا، آج اپنی آنکھوں سے ملک کو ڈوبتے دیکھ رہا ہوں۔ اس وطن میں 40 سال سیاست کی، 39 سال کے طویل عرصے کے دوران میرے خلاف ایک پرچہ درج نہیں ہوا مگر محض ایک سال میں کورٹ کچہری دیکھ لی، دہشت گرد تک بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہیں۔ اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہو گا، عوام کا موجودہ جمہوری نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا۔ ایک صحافی کے اہم سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے کہ برف پگھلی ہے یا نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *