“مجھے خوش رہنا اور دوسروں کو خوش دیکھنا پسند ہے” ثنا یوسف نے ایک اور ویڈیووائرل

اسلام آباد (پاکستان امیج) نوعمر ٹک ٹاک سٹارثنا یوسف کوفیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹک ٹاکر نے دوستی سے انکار پر قتل کردیا جس کے بعد ان کی چترال میں تدفین کردی گئی اور انٹرنیٹ پر تقریباً ہردوسرا شخص اس ناحق قتل پر افسردہ دکھائی دیتاہے، اب ثنا یوسف کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے ہرآنکھ کو اشکبار کردیا۔
ایک چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا یوسف کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ “میرے لیے سب سے اہم میری والدہ اور والد ہیں، میں سب سے پہلے ان کی خوشی چاہوں گی ، اللہ نے سب کچھ دیا ہوا ہے، او ر کچھ نہیں چاہیے بس، اللہ کا شکر ہے،”مجھے خوش رہنا اور دوسروں کو خوش دیکھنا پسند ہے” ۔

یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صدف علوی نے لکھا کہ ” وہ ایک بچی تھی جس کے بہت خواب تھے، وہ اس طرح کی موت کی حقدار نہیں تھی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *