مجوزہ آئینی ترامیم عوام سے خفیہ رکھی جارہی ہیں : بیرسٹر سیف

پشاور (پاکستان امیج ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ آئین عوام کی امانت ہے، مجوزہ ترامیم عوام سے چھپا کرکی جارہی ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کارکنان کو کامیاب اور پرامن احتجاج پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ، احتجاج سے ثابت ہوا کہ موجودہ حکمران عوامی نمائندے نہیں ہیں، پی ٹی آئی اپنے قائد کی رہائی وجعلی حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ترامیم کرکے عدلیہ کی خودمختاری کو ختم کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے، سیاست کو صرف سیاسی اداروں تک محدود رہنا چاہئے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی اصل علامت ہے، رجیم چینج سازش کے تحت قائم حکومت پاکستان کو اندرسے تباہ کر رہی ہے، کوئی ظلم اس نظریئے کو مٹا نہیں سکتا جس کا وقت آ چکا ہو۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *