اسلام آباد(پاکستان امیج)سپیشل جج سنٹرل اسلا م آباد نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی،سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور نے اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت کی، جج ہمایوں دلاور نے وکیل علی بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدالت میں جم غفیر نہ لیکر آئیں،وکیل علی بخاری نے کہاکہ وکلا کا تعلق آئی ایل ایف سے نہیں بلکہ میرے جونیئرز ہیں،جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ جن وکلا نے دلائل دینے ہیں وہ موجود رہیں باقی بیٹھ جائیں،وکیل علی بخاری نے کہاکہ اعظم سواتی کی میرٹ پر ضمانتیں ہوئی تھیں،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کاہکہ اعظم سواتی نے عدالتی نرمی کا غلط استعمال کیا،ضمانت کے بعد اعظم سواتی اشتہاری ہو گئے تھے،مجھے اپنے کلائنٹ سے ہدایات لینی ہیں کچھ وقت دیا جائے،سپیشل جج سنٹرل نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع کردی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image