مبینہ غیرقانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے کا کیس ؛عدالت کا ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم

لاہور(پاکستان امیج)لاہور کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والاکو مبینہ غیرقانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے کے کیس سے ڈسچارج کر دیا اور ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کینٹ کچہری لاہورمیں ٹک ٹاکر ندیم مبارک کی جانب سے مبینہ غیرقانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ندیم مبارک کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا،عدالت نے ملزم ندیم مبارک کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں،ملزم کیخلاف ریکوری کا بیان ریکارڈ پر موجود نہیں،تفتیشی افسر کی ملزم کو جیل بھجوانے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے،گرفتار ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے،ملزم کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *