اسلام آباد(پاکستان امیج)چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس میں پراسیکیوٹر نے غیرشرعی نکاح سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے جمع کروا دیئے، پراسیکیوٹر نے کہاکہ کیس کی سماعت کیلئے 22اکتوبر کی تاریخ دے دیں۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی پیش ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت پیش نہیں ہوئے،معاون وکیل پیش ہوئے،پراسیکیوٹر نے غیرشرعی نکاح سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے جمع کروائے،پراسیکیوٹر نے کہاکہ کیس کی سماعت کیلئے 22اکتوبر کی تاریخ دے دیں،سول جج قدرت اللہ نے غیرشرح نکاح کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔
Pakistan Image