اسلام آباد(پاکستان امیج)مبینہ غیرشرعی نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی، بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن سے متعلق جیل رپورٹ آنےتک سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،سینئر سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی۔
وکیل عثمان گل نے کہا کہ آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہو جائیں گی،بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر پر تاحال عمل نہیں ہوا،عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن رپورٹ کا انتظار کر لیتے ہیں،وکیل عثمان گل نے کہاکہ جیل سے جو رپورٹ آنی ہے وہ ہمیں بھی معلوم ہے اور آپ بھی جانتے ہیں،جج قدرت اللہ نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم آپ بتا دیں کیا رپورٹ آنی ہے؟وکیل عثمان گل نے کہاکہ سپریم کورٹ نے انتخابات کا حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، جج قدرت اللہ نے کہاکہ آپ اپنے آپ کو اس کیس کی حد تک محدود رکھیں،وکیل عثمان گل نے کہا کہ ہم نے لاہور سے آنا ہوتا ہے اس لئے تاریخ لمبی رکھ لیں،جج قدرت اللہ نے کہاکہ آپ کچھ عرصےکیلئے اسلام آباد میں کرایہ پر گھر لے لیں،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن سے متعلق جیل رپورٹ آنےتک سماعت میں وقفہ کر دیا ۔
Pakistan Image