مبارکباد دینا سفارتی ضرورت ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت واپس بحال کرنا ہوگی: خواجہ آصف

اسلام آباد (پاکستان امیج)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی نریندر مودی کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد صرف سفارتی ضرورت ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ مودی کوانتخابات میں اکثریت نہیں ملی جس وجہ ان کا تکبرکم ہوا ہے، مودی حکومت اب اتحادیوں پر انحصار کرےگی اور امید ہے مودی اب اپنی اوقات میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بھارت کی کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ تنازع کشمیر ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو واپس بحال کرنا ہوگا، اس کے بعد بھارت سے بات چیت ہو سکتی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کی مودی کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد صرف سفارتی ضرورت ہے، ہم نے کون سا نریندر مودی کو محبت نامہ بھیج دیا؟ شہبازشریف جب وزیراعظم بنے تھے تومودی نے مبارکباد دی تھی۔تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہناتھاکہ سوشل میڈیا پر بیانیہ بنایا جارہاہے کہ مذاکرات کرنے ہیں، نوازشریف اور آصف زرداری مذاکرات کی بات کرچکے ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات کروں گا اور ادارے کو گالیاں دیتے ہیں، میرا خیال ہے کہ اس طرح مذاکرات کا کوئی چانس نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *