ماہ نور بلوچ اب کیسی نظر آتی ہیں؟ نئی تصاویر وائرل

کراچی (پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں ان کے نئے انداز پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

ماہ نور بلوچ جو پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور سے اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث مقبول ہیں، حال ہی میں ہدایت کار فہیم برنی کے ساتھ نظر آئیں۔

وائرل تصاویر میں اداکارہ سیاہ رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس ہیں، جبکہ انہوں نے اپنے بال بھی باب کٹ انداز میں رکھے ہوئے ہیں۔

تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے نئے لک پر مختلف تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ لگتا ہے انہوں نے کسی قسم کی سرجری کروائی ہے، جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ان کی شکل پہلے سے مختلف لگ رہی ہے، ایک صارف نے لکھا ہے کہ ان کا چہرہ کافی پھولا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *