ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ کی پوسٹ وائرل

لاہور(پاکستان امیج)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر خوشخبری سنا دی۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہم منصوبے بناتے ہیں اور پھر اللہ کے منصوبے ہوتے ہیں۔‘‘

اداکارہ کے اس اعلان کے بعد ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ مایا علی، صبور علی، یمنیٰ زیدی، ایمن خان، ثروت گیلانی اور صنم جنگ سمیت متعدد فنکاروں نے ماہرہ خان کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی جبکہ ان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے، جس کی پیدائش 2009 میں ہوئی تھی۔ اداکارہ کی عمر اس وقت 41 برس ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

سلمان خان نے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار نے ایک بار پھر مؤقف واضح کردیا

ممبئی (پاکستان امیج)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی نجی زندگی سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *