ماہرہ خان , شاہ رخ خان کے بارے میں سوالات سے کیوں گریزکرتی ہیں؟ وجہ بتادی

لاہور (پاکستان امیج) ٹیلنٹڈ پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ماہرہ کو بالی ووڈ میں سپراسٹار اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم“رئیس“ میں کام کرنے کا تجربہ بھی حاصل ہے۔

حال ہی میں ماہرہ خان کو عالمی اردو کانفرنس 2024 میں دیکھا گیا جس کی میزبانی وسیم بادامی اور تابش ہاشمی نے کی۔ پوڈ کاسٹ میں ماہرہ خان نے شاہ رخ خان سے متعلق سوالات کے بارے میں جواب دینے سے ہچکچانے کی وجہ بتا دی۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں خود سے ان کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کرتی ہوں البتہ جب کوئی ان سے متعلق مجھ سے سوال پوچھتا ہے تو مجھے اس کا جواب دینا پڑتا ہے اور پھر لوگ کہتے ہیں کہ وہ ان کے بارے میں کافی جنونی ہیں۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ، یہی وجہ ہے کہ میں ان سے توقع کرتی ہوں کہ وہ مجھ سے ان کے بارے میں سوال نہیں کریں، کیونکہ وہ کچھ پوچھیں گے تو مجھے بولنا پڑے گا پھر وہ کہتے ہیں کہ میں اس کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہے، جس کا آغاز میں خود سے نہیں کرتی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *