ماں کو مندر لے جانے والے بھارتی اداکار کو ہجوم نے مار مار کر لہو لہان کردیا

نئی دہلی (پاکستان امیج) ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کو مندر لے جانے والے بھارتی اداکار کو 20 افراد پر مشتمل ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ان کے کپڑے پھاڑ دیے اور ناک بھی توڑ دی۔

آج نیوز کے مطابق بھارت کی کنڑ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار چیتن چندرا کو اتوار کی شام بنگلورو کے قریب واقع کاگلی پورہ میں ایک دردناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔چیتن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے اس واقعے کا انکشاف کیا۔

مدرز ڈے کے موقع پر چیتن نے اپنی والدہ کو مندر لے جانے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنی والدہ کے ساتھ گھر جا رہے تھے کہ ان پر تقریباً 20 لوگوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔انسٹاگرام پر جاری اس ویڈیو میں چیتن کو زخمی حالت میں خون میں لت پت دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک نشے میں دھت شخص نے ان کی کار کا پیچھا کیا اور اسے نقصان پہنچایا۔ اس کے بعد، ایک بڑا گروپ اکٹھا ہوا اور کگلی پورہ کے قریب ان پر حملہ کیا۔چیتن چندر نے انکشاف کیا کہ تصادم کے دوران انہیں چوٹیں آئیں اور ان کی ناک بھی ٹوٹ گئی۔انہوں نے قریبی ہسپتال میں طبی امداد حاصل کی اور اس دوران انسٹاگرام لائیو پر اپنے زخموں کی نمائش کی۔

اداکار نے اپنے سامعین کو حملے کے بارے میں آگاہ کیا اور انصاف کے لیے اپنی درخواست پر زور دیااور کہا کہ میں نے واقعے کے حوالے سے پولیس رپورٹ درج کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک اس بلا اشتعال حملے کی وجہ اور مقصد نہیں جانتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *