ماڑی پیٹرولیم کے غازیج ٹو کنویں سے گیس کی پیداوار شروع

اسلام آباد(پاکستان امیج) ڈہرکی میں ماڑی پیٹرولیم کے غازیج ٹو کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کے مطابق سوئی ناردرن کو یومیہ 8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی، صوبہ سندھ میں گزشتہ ماہ کنوئیں سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

تیل و گیس کی تلاش کے لیے 1016 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا جس سے گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں غازیج ون کنویں سے 11 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *