ماورا حسین نے وکالت کی ڈگری کے حوالے سے پھیلی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی (پاکستان امیج)پاکستانی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی وکالت کی ڈگری کے حوالے سے پھیلنے والی غلط خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اپنی وکالت کی ڈگری کی مکمل کی تو ایک معتبر اخبار نے میرے بارے میں آرٹیکل لکھا کہ میں نے اپنی وکالت کی ڈگری لندن سے 5 کروڑ روپے میں خریدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ اگر میرے پاس 5 کروڑ روپے ہوں گے تو میں ڈگری نہیں خریدوں گی کچھ اور کروں گی۔ ماورا نے کہا کہ لندن سے وکالت کی ڈگری 5 کروڑ میں نہیں خریدی جاسکتی، مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں نے ایسا کیسے سوچ لیا۔

یاد رہے ماورا حسین نے 2019 میں یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی تعلیم مکمل کی تھی اور اپنی کانووکیشن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا اکاونٹس میں شئیر کی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

سلمان خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب، مداحوں میں تشویش کی لہر

ممبئی(پاکستان امیج)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پیر کے روز اچانک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email