مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہوگا، شرح سود میں 2 فیصد تک کمی کا امکان

کراچی(پاکستان امیج)سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا ،تجزیہ کاروں نے شرح سود میں 2 فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ااج نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر سٹیٹ بینک کی زیرصدارت 4 نومبر کو ہوگا، اجلاس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو صورتحال کے ساتھ بین الاقوامی حالات کے جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر انے کے بعد شرح سود میں 2 فیصد تک کمی کا امکان ہے، اس وقت بنیادی شرح سود 17 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *