مانسہرہ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ، متعدد گھر اور دکانیں بہہ گئیں

بالا کوٹ(پاکستان امیج)مانسہرہ میں ایک دن کے وقفے کے بعد مہ نورویلی میں تیز بارش اور دوسرے بڑے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، ریلے میں متعدد گھر اور دکانیں بہہ گئیں۔

مہانڈری کا مرکزی پل بہہ جانے کے بعد بنایا گیا متبادل راستہ بھی سیلاب کی نذر ہو گیا۔ سیلابی ریلہ مہانڈری بازار میں بھی داخل ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر عدنان خان کا کہنا ہے کہ ناران میں موجود سیاح براستہ قراقرم ہائی وے اپنے علاقوں کو چلے جائیں۔ مہانڈری پل کی بحالی میں وقت لگے گا کیونکہ مون سون کی بارشوں اور سیلابی ریلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *