مانسہرہ میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

مانسہرہ (پاکستان امیج) مانسہرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 80 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز مانسہرہ کے مرکز میں 8 کلو میٹر دوری پر تھا۔

زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ سمیت قرآنی آیات کا ورد کرتے رہے، زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *