ماضی کے تعلقات کے باعث اپنا وقار اور عزت نفس کو کھویا، شاہد کپور

کراچی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کے اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ ماضی میں انکے جو رومانوی تعلقات رہے، انکے باعث انھوں نے وقار اور عزت نفس کو کھویا۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں شاہد کپور نے کہا آپ اپنی عزت کو قربان کر دیتے ہیں اور آپ کو احساس تک نہیں ہوتا کہ آپ نے اس عمل میں اپنی عزت نفس کھو دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ احساس بہت بعد میں ہوتا ہے اور آپ سوچتے ہیں کہ میں کیا کر رہا تھا؟ آپ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آپ کون بننا چاہتے ہیں، اور اگر یہ فیصلہ نہیں کر پاتے تو آپ نے پھر موقع ضائع کیا، یا پھر آپ نے اس میں سے کوئی بہتر چیز حاصل نہیں کی۔

انھوں نے کہا اس دل شکستگی نے انھیں سکھایا ہے کہ ایک اچھے ساتھی میں وہ کیا خوبیاں چاہتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *